دلچسپ و عجیب

برقی سڑھیوں میں لکیر نما نالیاں کیوں موجود’ دلچسپ انکشاف

جوتوں کے ساتھ آنے والے کسی بھی قسم کے کچرے یا گرد جو کہ ان نالیوں میں جاتا ہے اسے صاف کر دیتی ہے

شاپنگ مال، ائیرپورٹ سمیت کہیں بھی لگیں برقی سڑھیوں میں لکیر نما نالیوں کے متعلق دلچسپ انکشاف کیا گیا ہے کہ ان کو جوتوں کی صفائی کیلئے لگایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اگرچہ یہ لکیریں ان سیڑھیوں کی خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہیں مگر انہیں بنانے کی اصل وجہ سیڑھیوں میں خوبصورتی پیدا کرنا نہیں ہے۔آپ نے دیکھا ہو گا کہ ان سیڑھیوں کے شروع میں ایک کنگھا نما دھات بھی نصب ہوتی ہے جو کہ جوتوں کے ساتھ آنے والے کسی بھی قسم کے کچرے یا گرد جو کہ ان نالیوں میں جاتا ہے اسے صاف کر دیتی ہے جس کی وجہ سے یہ سیڑھیاں پھنستی بھی نہیں ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ اگر پھسلن کا سبب بننے والا کوئی محلول اگر سیڑھیوں پر گرے تو وہ بھی براہ راست ان نالیوں میں جاتا ہے اور لوگوں کے لیے پھسلن کا سبب نہیں بنتا جب کہ شروع میں لگا کنگھا اسے صارف بھی کر دیتا ہے۔

Tags
Back to top button
Close