دلچسپ و عجیب

روسی فوجی کا محبوبہ کو شادی کاانوکھا پیغام

 روسی فوجی نے منفرد اندازمیں اپنی محبوبہ کوشادی کا پیغام دیا ہے: وہ شادی کی پیشکش کےلیے روسی فوج کے 16 ٹینک لے آیا

روسی وزارتِ دفاع کے ٹی وی چینل نے چند روز پہلے سوشل میڈیا پرایک ویڈیوشیئرکرائی ہے جس میں 16 عدد ٹی 72 بی تھری ٹینکوں کو ہلکی ہلکی برفباری میں دل جیسی ترتیب بناتے دکھایا گیا ہے۔ جبکہ ایک فوجی ان ہی ٹینکوں کے درمیان اپنی محبوبہ کو گلدستہ پیش کرتے ہوئے شادی کا پیغام دے رہا ہے۔

یہ واقعہ روسی فوج کے لیفٹیننٹ ڈینس کازنتسیف کا ہے جن کا معاشقہ الیکساندرا کوپیتوفا کے ساتھ ایک لمبے عرصے سے جاری تھا۔ انہوں نے اس سال ویلنٹائنز ڈے پر اپنی محبوبہ کو ایک منفرد انداز سے شادی کا پیغام دینے کا فیصلہ کیا جس کےلیے انہوں نے اعلی حکام سے خصوصی اجازت بھی حاصل کی، جو بہت آسانی سے دے دی گئی۔

البتہ اسی کے ساتھ روسی فوج نے یہ سارا منظر فلمانے کا فیصلہ بھی کیا، جس پرڈینس کوکوئی اعتراض نہیں تھا۔ محبوبہ کو شادی کی پیشکش کرنے کےلیے ڈینس نے الیکساندرا سے کہا کہ وہ اپنی آنکھوں پرہتھیلیاں رکھ کرانہیں بند کرلے۔ اسی دوران 16 ٹینکوں نے دل جیسی فارمیشن بنانا شروع کردی جواگلے چند منٹوں میں مکمل ہوگئی۔ اس کے بعد ڈینس اپنی محبوبہ کا ہاتھ پکڑکراسے ٹینکوں کے درمیان والی خالی جگہ پر لے گئے اورآنکھیں کھولنے کےلیے کہا۔

پھرانہوں نے الیکساندرا کو گلدستہ دیا اورگھٹنوں کے بل جھک کر کہا: ’’ہم ایک زمانے سے ساتھ ہیں۔ ہم نے وقت اورٓفاصلوں کی آزمائشوں کا سامنا کیا ہے… مجھ سے شادی کرلو!‘‘ محبوبہ حیرت سے گنگ رہ گئی اورڈینس نے آگے بڑھ کراسے انگوٹھی پہنائی؛ اورگود میں اٹھا لیا۔ الیکساندرا کا کہنا ہے کہ وہ سمجھ ہی نہیں سکی کہ آخریہ ہوکیا رہا ہے، لیکن جب معلوم ہوا تو وہ انکارکیے بغیر نہ رہ سکی۔

 

Tags
Back to top button
Close