دلچسپ و عجیب

شادیوں کیلئے فیس ماسک بنانے کا دھندہ عروج پر

ملک میں فیس ماسک کے حوالے سے نیا ٹرینڈ سامنے آیا اوردلہنوں کے لیے دیدہ زیب ماسک تیارہونے لگے

شادیوں کیلئے فیس ماسک بنانے کا دھندہ عروج پر،ملک میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کے باعث جب سندھ حکومت نے شادیوں کے اجتماعات پرپابندی عائد کی اورلوگوں کو احتیاطی تدابیرکے پیش نظرفیس ماسک پننے کی ہدایات کیں تواچانک ملک میں فیس ماسک کے حوالے سے نیا ٹرینڈ سامنے آیا اوردلہنوں کے لیے دیدہ زیب ماسک تیارہونے لگے۔ سندھ کے بعد دیگرصوبوں نے بھی شادیوں کے اجتماعات پرپابندی لگائی تودلہنوں کے فیس ماسک کی مانگ میں اوراضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد عروسی جوڑے تیارکرنے فیش ہاؤسزسمیت عام درزیوں نے بھی دلہنوں کے لیے دیدہ زیب فیس ماسک تیارکرنے کا کام شروع کردیا۔

اوراس وقت جہاں میڈیکل اورعام فیس ماسک دستیاب نہیں ہیں، وہیں فیشن ہاؤسزاوردرزی بھی دلہنوں کے لیے دیدہ زیب اورمہنگے فیس ماسک بنانے میں مصروف ہیں۔ ملک میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کے بعد جو لوگ اس سیزن میں شادیاں کررہے ہیں، وہ احتیاطی تدابیرکے تحت عروسی لباس کی طرح دیدہ زیب فیس ماسک بھی پہن رہے ہیں۔ دلہوں کے مقابلے زیادہ دلہنوں کے لیے فیس ماسک کی مانگ کی جا رہی ہے اورفیشن ہاؤسزاپنی کمائی کوبڑھانے کی غرض سے لباس کی میچنگ پربھی فیس ماسک بنا کردے رہے ہیں۔

Tags
Back to top button
Close