دلچسپ و عجیب

کورونا وائرس :جانورانسانی آبادیوں تک آپہنچے

امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا میں گھروں کے درمیان ایک مگرمچھ کو چہل قدمی کرتے ہوئے دیکھا گیا

کورونا وائرس کی وجہ سے جہاں عالمی آلودگی کم ہوئی ہے وہیں انسانی مداخلت سے پریشان جنگلی حیات نے بھی سکھ کا سانس لیا ہے۔پوری دنیا سے اب ویڈیو اورتصاویر آرہی ہیں کہ سبزہ پھیل رہا ہے اورجانور انسانوں ، سواریوں اورمشینوں کے شور سے محفوظ ہوکر دھیرے دھیرے آبادیوں تک پہنچ رہے ہیں۔ لیکن ہرنوں، مویشیوں، گلہریوں کے ساتھ ساتھ کئی ممالک میں بھالو، پہاڑی شیراورمگرمچھ بھی دیکھے گئے ہیں۔

امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا میں گھروں کے درمیان ایک مگرمچھ کو چہل قدمی کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے جبکہ کیلیفورنیا میں لوگوں نے سانپوں کا مشاہدہ بھی کیا ہے۔ لیکن سب سے مسحورکن مناظر ساحلوں کے ہیں جہاں آبی پرندوں کی بھرمار ہے۔ دنیا بھر سے ایسی چند تصاویر نیچے دی جاری ہیں۔

پہلی تصویر میں لندن کے نواح میں واقع ایک گھر کےباہر مقامی ہرنوں نے ڈیرہ ڈال رکھا ہے۔

نیچے کی تصویر 24 مارچ کو لی گئ ہے جس میں چلی کے شہر سانتاگو کی سڑکوں پر ایک جنگلی تیندوے پیوما کو دیکھا جاسکتا ہے۔

اس تصویر میں ایک خوبصورت ہرن سری لنکا کی سڑک پر بے خوف گھوم رہا ہے۔

سان فرانسسکو میں ایک ایک قسم کا بھیڑیا کویوٹس درخت کے تنے پر آرام کررہا ہے جبکہ عقب میں گولڈن گیٹ برج نمایاں ہے۔

ایک نامعلوم مقام کی تصویر جہاں پہاڑی شیر آبادی میں گھس آئے ہیں۔

Tags
Back to top button
Close