دلچسپ و عجیب

جمبوسائزڈبل روٹیوں نےسوشل میڈیا پرتہلکہ مچادیا

ایک میٹرتک کی ڈبل روٹیاں عام دستیاب ہیں۔ سب سے پہلے ان ڈبل روٹیوں کوبرائٹ سائیڈ نامی ویب سائٹ نےپوسٹ کیا

جمبوسائزڈبل روٹیوں نےسوشل میڈیا پرتہلکہ مچادیا،رپورٹس کے مطابق پاکستان اورافغانستان کےتندورپرنصف سےایک میٹرکی روٹیاں اورچپاتیاں مل جائیں گی لیکن ویت نام میں ایک میٹرتک کی ڈبل روٹیاں عام دستیاب ہیں۔ سب سے پہلے ان ڈبل روٹیوں کوبرائٹ سائیڈ نامی ویب سائٹ نےپوسٹ کیا اوراس کےبعد ویت نامی سلائس کے بڑے بڑے ٹکڑے ہرسوشل میڈیا پلیٹ فارم پردکھائی دینے لگے۔ کئی ماہرین نے ویت نام کی جہازی وجناتی ڈبل روٹیوں کودنیا کےعجیب وغریب کھانوں کی فہرست میں بھی شمار کیا ہے۔

لیکن ان میں آن جیانگ صوبے کے نان بائی بڑٰی بڑی ڈبل روٹیاں بنانے کے ماہرہیں۔ ایک بریڈ کی لمبائی ایک میٹر تک ہوسکتی ہے اور اس کا وزن تین سے چار کلوگرام تک پہنچ جاتا ہے۔ انہیں بڑے بڑے پلاسٹک بیگ میں رکھ کر فروخت کیا جاتا ہے اور ایک روٹی کی قیمت ایک سے دو ڈالر یعنی 150 سے 300 روپے تک ہوسکتی ہے۔ ان روٹیوں کو ذائقہ بڑھانےکےلیے ان پر مکھن کی ایک تہہ پھیلائی جاتی ہے، تل چھڑکے جاتے ہیں یا پھر مزید ذائقے ملائے جاتے ہیں۔

لیکن جب ان بڑی ڈبل روٹیاں بنانے کے رحجان کی تاریخ کو دیکھا گیا تو معلوم ہوا کہ یہ رواج حال ہی میں شروع ہوا ہے۔ بلکہ ایک دکاندار نے پہلے پہلے بڑی بڑی ڈبل روٹیاں بنانا شروع کیں اور اس کے بعد یہ روش چل نکلی اور اب ہر دکان پر ایسی ہی بریڈ تیار ہورہی ہیں۔ لوگ ایک ڈبل روٹی کو کئی دن تک استعمال کرتے ہیں۔ دوسری جانب ویت نام آنے والے سیاح انہیں بطور نشانی خریدتے ہیں اور ان کے ساتھ تصاویر پر بنواتےہیں۔

Tags
Back to top button
Close