دلچسپ و عجیب

ماسک نا پہننےکی سزا،بکرے کوحراست میں لےلیا گیا

پولیس نے معمول کے گشت کےدوران ایک بکرے کوبغیرماسک پہننےگھومتا دیکھا توگرفتارکرکےتھانےلےگئے

بھارتی پولیس نےماسک نہ پہننے پرایک بکرے کوحراست میں لے لیا۔ بھارتی ریاست اترپردیش کےشہرکانپورمیں پولیس نے معمول کے گشت کےدوران ایک بکرے کوبغیرماسک پہننےگھومتا دیکھا توگرفتارکرکےتھانےلےگئے۔ بکرے کےمالک نےتھانے پہنچ کررہائی کی استدعا کی تواس شرط پرکہ دوبارہ بکرے کوماسک کےبغیرسڑک پرنہیں چھوڑا جائےگا، بکرا مالک کےحوالےکردیا گیا۔

بکرے کی گرفتاری سےمتعلق خبرسوشل میڈیا پرعام ہوئی توشہریوں نےکانپورپولیس کوتنقید کا نشانہ بنایا اوراحتجاج بھی کیا جس پرپولیس نے اپنا موقف تبدیل کرتےہوئےکہا کہ بکرے کےمالک کوگرفتارکرنا چاہ رہےتھےجس نےفیس ماسک نہیں پہنا ہوا تھا اوراسی کی گرفتاری کےلیےبکرے کوتھانےلائےتھے۔ قبل ازیں پولیس تھانےکےسرکل افسر سیف الدین نےبھارتی خبررساں ادارےکوبتایا تھا کہ اب تولوگ اپنے کتوں کوبھی ماسک پہنا رہےہیں توبکرے کوکیوں نہیں پہنایا جاسکتا۔

Tags
Back to top button
Close