دلچسپ و عجیب

جگ مگ کرتا سفید بیضوی ہیرا نیلامی کےلیےتیار

ہیرے کی قیمت 2 سے 4 ارب روپےکےدرمیان ملنےکی توقع کی جارہی ہے

دنیا کےنایاب ترین ہیروں میں سےایک، آنکھوں کوخیرہ کرتا، جگ مگ کرتا سفید بیضوی ہیرا نیلامی کےلیےتیارہے۔ ہیرے کی قیمت 2 سے 4 ارب روپےکےدرمیان ملنےکی توقع کی جارہی ہے۔ 102 اعشاریہ 39 قیراط کا سفید ہیرا نیلامی کےلیےپیش کیےجانےوالےہیروں میں وزن کےاعتبارسےدوسرے نمبرہے۔ اس ہیرے کی نیلامی 5 اکتوبرکوہانگ کانگ میں ہوگی۔ اس سےپہلے 2013 میں نیلامی کےلیےپیش کیا جانے والا سب سےبڑا ہیرا 118 اعشاریہ 28 قیراط کا تھا جوتقریباً پانچ ارب روپےمیں نیلام ہوا تھا۔

Back to top button