دلچسپ و عجیب

تیزترین الیکٹرک جہازکا کامیاب تجربہ

تیزترین الیکٹرک جہازکی تمام ترٹیکنالوجی کا تجربہ اس جیسےایک اورجہازکی ریپلیکا (نقل) پرکیا گیا

دنیا کی مہنگی ترین گاڑیاں بنانےوالی معروف کمپنی رولس رائس نےجدید ترین ٹیکنالوجی سےمزین دنیا کےسب سےتیزترین الیکٹرک جہازکا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ دنیا کےسب سےتیزترین الیکٹرک جہازکی تمام ترٹیکنالوجی کا تجربہ اس جیسےایک اورجہازکی ریپلیکا (نقل) پرکیا گیا جس کا نام ’آئن برڈ‘ ہے۔ یہ الیکٹرک جہازرولس رائس کےایک اقدام (اے سے سے ای ایل) کا حصہ ہے۔ اس جہازکےتجربےمیں استعمال کی جانےوالی ٹیکنالوجی میں 500 ہارس پاورالیکٹرک پاورٹرین کےساتھ ساتھ ایک ایسی بیٹری بھی شامل ہے جو 250 گھروں کوبا آسانی بجلی پہنچا سکتی ہے۔ الیکٹرک جہازکا تجربہ کرنےوالی ٹیم نےاس جہازکےایک ایک حصے،اس کی کارکردگی، رفتار،بیٹری اورتمام ترٹیکنالوجی کی جانچ کی ہے۔ رولس رائس الیکٹرک کےڈائریکٹرروب واٹسن کا کہنا ہےکہ یہ ٹیکنالوجی 2050ء تک کاربن کی آلودگی صفرتک پہنچانے میں ایک اہم کردارادا کررہی ہے۔

Back to top button