دلچسپ و عجیب

بیوی چاہیے جو سوشل میڈیا کی دیوانی نہ ہو!

اشتہاردینےوالےچیٹرجی پرتنقید کرتےہوئےانہیں خوبصورتی پرمرنے والا اورہوس پرست قراردیا

بھارت میں ایک وکیل کو اپنے لیے ایسی بیوی کی تلاش ہے جو خوبصورت، گوری، لمبی اور دُبلی ہونے کے علاوہ ’’سوشل میڈیا کی دیوانی نہ ہو۔‘‘ ضرورتِ رشتہ کا یہ اشتہارآج کل سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔ بھارتی ریاست مغربی بنگال کے ایک 37 سالہ وکیل نے مقامی اخبار میں یہ اشتہار دیا ہے جس کے مطابق ’’چیٹرجی‘‘ نامی ان صاحب کا قد 5 فٹ 7 انچ ہے، کوئی نشہ نہیں کرتے، ہائی کورٹ کے وکیل اور تحقیق کار ہیں۔ ان کے خاندان کا اپنا مکان اور گاڑی ہے، ماں باپ زندہ ہیں اور کمارپوکور گاؤں میں اپنا آبائی مکان ہے۔

لڑکی سےانہیں جہیزوغیرہ جیسی کوئی چیزنہیں چاہیےبلکہ ان کی ہونےوالی بیوی خوبصورت،گوری،لمبی اوردبلی ہونےکےعلاوہ ’’سوشل میڈیا کے نشے میں مبتلا نہ ہو۔‘‘ اس اشتہارکی تصویرچند روزپہلےایک آئی اے ایس آفیسرنیتن سنگوان نے اپنے ٹوئٹراکاؤنٹ پر’’رشتے بنانے کے تقاضے بدل رہے ہیں‘‘ کی طنزیہ عبارت لکھ کرشیئرکرائی، جس کے بعد ٹوئٹرپربحث چھڑ گئی۔

بعض صارفین نے اشتہاردینےوالےچیٹرجی پرتنقید کرتےہوئےانہیں خوبصورتی پرمرنے والا اورہوس پرست قراردیا ہے۔ کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ آج کے دور میں ایسی بیوی ملنا تقریباً ناممکن ہے جو سوشل میڈیا کا استعمال نہ کرتی ہو۔ ایک ٹوئٹر صارف نے تو اس پوسٹ پر تبصرے میں ’’کنوارا ہی مرے گا‘‘ لکھ کر بات ختم کردی۔

Back to top button