دلچسپ و عجیب

خواہشات پوری کرنےوالی بلی کی قیمت کیا ہوگی؟

ایلینا نام کی ایک روسی خاتون نے چند روزپہلے اپنی پالتوبلی آن لائن فروخت کےلیے پیش کی ہے

ایلینا نام کی ایک روسی خاتون نے چند روزپہلے اپنی پالتوبلی آن لائن فروخت کےلیے پیش کی ہےجس کے بارے میں ان کا دعوی ہے کہ یہ آپ کی ہر خواہش پوری کرے گی، لیکن اس کی قیمت ایک کروڑ روبل (دو کروڑ پاکستانی روپے) ہے۔ روسی میڈیا کے مطابق، یہ خاتون روسی سائبیریا کے شہر نووو سائبرسک کی رہنے والی ہیں جنہوں نے گزشتہ ہفتے روسی کلاسیفائیڈ پلیٹ فارم ’’آویتو‘‘ پر یہ بلی فروخت کرنے کا اشتہار دیا ہے۔ اشتہار میں انہوں نے لکھا ہے کہ اس بلی کے سامنے جس خواہش کا بھی اظہار کیا جائے، وہ ضرور پوری ہوتی ہے اور اس بات کو وہ تین مرتبہ آزما چکی ہیں۔

البتہ، انہوں نے اشتہارمیں یہ بھی لکھا کہ وہ اس بلی کوایک کروڑروبل (یعنی 2 کروڑ پاکستانی روپےجتنی رقم) میں بیچنےکےلیےتیارہیں کیونکہ یہ اسی کی خواہش پوری کرتی ہےجواس کا مالک یا مالکن ہو۔ بلیوں کی یہ نسل اسکاٹ لینڈ میں پائی جاتی ہےاور’’اسکاٹس فولڈ‘‘ کہلاتی ہے۔ اس بلی کا نام انہوں نے’’ونسنٹ ون‘‘ یا مختصراً ’’وِنسک‘‘ رکھا ہوا ہے۔ ایک مقامی اخبارکوانٹرویودیتےہوئےایلینا نےبتایا کہ ’’ونسک‘‘ میں خواہش پوری کرنےکی صلاحیت انہوں نےاتفاقیہ طورپردریافت کی تھی، جسے وہ اب تک تین مرتبہ کامیابی سے آزما چکی ہیں۔ آخری خبریں آنے تک یہ بلی ’’برائے فروخت‘‘ ہی تھی۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ آنے والے دنوں میں اسےکوئی خریدارملتا ہے یا نہیں۔

Back to top button