دلچسپ و عجیب

بیماربھائی کوٓفریزرمیں رکھ کرہلاک کرنےکی کوشش

ایک انوکھا ہی واقعہ دیکھنےمیں آیا جہاں ایک 74 سالہ شدید علیل شخص کوان کےگھروالےمارنا چاہتےتھے

بھارت میں ایک انوکھا ہی واقعہ دیکھنےمیں آیا جہاں ایک 74 سالہ شدید علیل شخص کوان کےگھروالےمارنا چاہتےتھےاوراسی وجہ سے ان کےبھائی نےانہیں لاشیں رکھنےوالےفریزرمیں ڈال دیا۔ بھارتی میڈیا کےمطابق ریاست تامل ناڈومیں 74 سالہ شدید علیل شخص کےاسپتال سے ڈسچارج ہونےکےبعد ان کےگھروالےان کےمرنےکا انتظارکررہےتھےاوراسی وجہ سےان کےبھائی نےاپنےبیماربھائی کوساری رات ایک ایسےفریزرمیں ڈال دیا جس میں مُردوں کورکھا جاتا ہے۔ حکام کےمطابق انہیں جیسےہی اطلاع ملی توانہوں نےاس بیمارشخص کو فوراً اس فریزرسے نکالا جس میں ان کےبھائی نےانہیں ساری رات رکھا ہوا تھا۔

انہوں نےمزید بتایا کہ بالاسُبرامانیہ کمارکوحال ہی میں اسپتال سےڈسچارج کیا گیا تھا اوران کی حالت تشویش ناک تھی جب کہ ان کا بھائی ان کےمرنےکا انتظارکررہا تھا اوراسی وجہ سےانہوں نےاپنےبھائی کوفریزرمیں ڈال دیا تھا۔ 74 سالہ شخص کےگھروالوں نےایک ایجنسی کے ذریعےلاشیں رکھنےوالا فریزرحاصل کیا تھا اورجب انہیں یہ معلوم ہوا کہ اس فریزرمیں ایک زندہ انسان کوساری رات رکھا گیا ہےتویہ فوراً وہاں پہنچے۔ بالاسُبرامانیہ کمارکےگھروالوں کا کہنا تھا کہ ان کی روح ابھی تک جسم سےنہیں نکلی تھی اورہم انتظارکررہےتھےکہ کب ان کی روح نکلےگی۔ بعدازاں پولیس نےاس معاملےکا فوراً نوٹس لیتےہوئےکارروائی کا آغازکردیا۔

Back to top button