دلچسپ و عجیب

گدھوں کے لئےسرکاری نوکریاں کھول دی گئیں

ترکی کےتاریخی صوبےکی مقامی حکومت نےکچرا اٹھانےکےلیےگدھوں کوسرکاری ملازم کےطورپربھرتی کرلیا

ترکی کےتاریخی صوبےکی مقامی حکومت نےکچرا اٹھانےکےلیےگدھوں کوسرکاری ملازم کےطورپربھرتی کرلیا۔ ترکی کےجنوب مشرقی علاقےمیں واقع ماردین صوبےکےتاریخی ضلع Artuklu کی مقامی حکومت نےکوڑا کرکٹ صاف کرنےکےلیےگدھوں کی خدمات حاصل کرلیں۔ میونسپلیٹی کارپوریشن نےاس کام کےلیےباقاعدہ گدھوں کوبھرتی کیا جودن بھرمیں صرف 6 گھنٹےکام کریں گےاورمختلف علاقوں سے کچرا جمع کرکےاُسےمقررہ مقام پرپہنچائیں گے۔ گدھےکےساتھ ایک سرکاری ملازم بھی ہوگا جوکچرےدان سےکوڑا جمع کرکےاُسےپشت پر رکھی ہوئی بوری میں ڈالےگا۔ ایک گدھےکو 7 سال کےلیےملازمت دی جائےگی اورمدت ختم ہونےکے بعد اُسے سرکاری اصطبل سے آزاد کردیا جائے گا۔

Back to top button