دلچسپ و عجیب

پرانےموبائل فونزجمع کرنےوالا جنونی شخص سامنےآگیا

نئی نسل اس بات کا اندازہ ترکی سےتعلق رکھنےوالےآزکیلک کی منفرد موبائل کلیکشن کودیکھ کرباآسانی لگا سکتی ہے

زندگی اسمارٹ فون سےقبل کیا تھی؟ اس حوالےسےمختلف لوگ مختلف رائےرکھ سکتےہیں لیکن اسمارٹ فون سےقبل موبائل فون کیسے ہوا کرتےتھے،نئی نسل اس بات کا اندازہ ترکی سےتعلق رکھنےوالےآزکیلک کی منفرد موبائل کلیکشن کودیکھ کرباآسانی لگا سکتی ہے۔ دور حاضرمیں جب ہرشخص اسمارٹ فون کی نت نئی کلیکشن جمع کرنےیا خریدنےکا شوقین ہے،ایسےمیں ترکی سےتعلق رکھنےوالےموبائل ریپیئرسیہابیٹن آزکیلک نوکیا 3310 یا موٹرولا ریزر V3 جیسےکلاسیکل ماڈل جمع کرنےمیں دلچسپی رکھتےہیں۔ آزکیلک کا کہنا ہےکہ انہیں یہ شوق 20 سال قبل ہوا جس کےتحت انھوں نےفیصلہ کیا کہ قیمتی موبائل فون پرمشتمل ایک ایسی کلیکشن تیارکی جائےجوجلد ہی پرانے ہو جائیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ میری کلیکشن میں موجود تمام پرانے فون ابھی بھی کام کر رہے ہیں لیکن اب وہ تیار نہیں کیے جاتے۔آزکیلک کے منفرد شوق کے باعث اب ان کے پاس تقریباً ایک ہزار سے زائد موبائل فون موجود ہیں جنہیں وہ اپنے گھر میں موجود ذاتی وین میں رکھتے ہیں۔ آزکیلک کا کہنا ہے کہ ان کے پاس تقریباً دو ہزار سے زائد مختلف ماڈل کے موبائل فون موجود تھے لیکن چند سال پہلے چوروں نے ان کے گھر میں گھس کر 700موبائل فون چرالیے۔

آزکیلک کے مطابق میرے پاس بہت سے ایسے نایاب اور قیمتی ماڈلز موجود ہیں جن کی خریداری کے لیے لوگ مجھ سے رابطہ کرتے ہیں لیکن میں فروخت نہیں کرتا، اگرچہ ان موبائل فونز کو مینٹین رکھنا مشکل امر ہے لیکن میں جس حد تک کر سکتا ہوں انھیں برقرار رکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔

Back to top button