دلچسپ و عجیب

سعودی عرب:ریگستان میں برفباری کی ویڈیو نےدھوم مچادی

گھٹاٹوپ بادل چھاگئے،پہلےگرج چمک کےساتھ تیزبارش ہوئی اوراس کےبعد برفباری سےریگستان بھرگیا

سعودی عرب کےایک شہرمیں گھٹاٹوپ بادل چھاگئے،پہلےگرج چمک کےساتھ تیزبارش ہوئی اوراس کےبعد برفباری سےریگستان بھرگیا۔ اس تناظرمیں ایک ویڈیوتیزی سےمقبول ہورہی ہےجس میں اونٹوں کوعین ریگستانی زمین پربرف کےساتھ دوڑتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ واقعہ سعودی عرب کےمشہورشہرحائل میں پیش آیا ہے۔ یہ شہرشمال مغربی حصےمیں واقع ہے۔ اس ماہ کئی مرتبہ برف باری،تیزبارش اور گرج چمک دیکھی گئی ہے۔

اس ضمن میں کئی ویڈیوز بھی وائرل ہورہی ہیں جن میں موسم کو تیزی سے بدلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ تاہم سعودی سول ڈیفینس نے کہا ہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے بدلتے ہوئے موسموں سے شہریوں کو خبردار کردیا گیا تھا۔ اسی طرح مشرقی صوبے اور اثیر میں بھی غیرمعمولی موسمیاتی کیفیات دیکھی گئی ہیں۔ تحقیق کے مطابق سعودی عرب میں شہر حائل آب و ہوا میں تبدیلی (کلائمٹ چینج) سے متاثرہ علاقوں میں سرِ فہرست ہے جہاں موسمیاتی شدت کو دیکھا جاسکتا ہے۔

Back to top button