دلچسپ و عجیب

آخری سفید زرافے پرجی پی ایس ٹیگ لگا دیا گیا

دنیا میں اس وقت ایک ہی سفید زرافہ بچا ہے اور اس کی حفاظت کی غرض سے اس پر جی پی ایس ٹیگ لگادیا گیا ہے

کینیا میں اس سےقبل اس کی مادہ اوربچےکواس سال مارچ میں ماردیا گیا تھا اس کےبعد یہ دنیا میں واحد سفید زرافہ بچا ہے۔ اس کےسینگ نما ابھارپرلگا جی پی ایس ٹیگ ہرگھنٹےبعد اس کی پوزیشن واضح کرتا ہےجس سےافسران کواس کی موجودگی کےمقام کا اندازہ ہوجاتا ہے۔ زرافہ اس وقت مشرقی کینیا میں گریسا میں موجود ہےجس کی حرکات وسکنات پرنظررکھی جاری ہے۔ یہاں رہنےوالی برادری کا نام اسحاق بنی ہےجواس کا خیال رکھتی ہے۔ اس برادری کےرکن احمد نورنےکہا کہ اس باربارشوں سےسبزہ بڑھا ہےجوسفید اورنرزرافےکےلیےبہت کافی ہوگا۔ دوسری جانب ناردرن رینج لینڈ ٹرسٹ کےکےافسراینٹونی ونڈیرہ نےبھی اس برادری کا شکریہ ادا کیا۔

کینیا میں اس سال مارچ میں لوگوں نے سفید مادہ اور اس کے بچے کو مارڈالا تھا۔ کینیا میں زرافہ دشمن افراد انہیں گوشت اور جلد کے لیے ہلاک کرتے ہیں۔ سفید زرافہ میں لیوسائزم نامی کیفیت پیدا ہوجائے تو وہ سفید ہوجاتے ہیں اور ان کی آنکھیں گہری ہوجاتی ہیں اور وہ دور سے محسوس کئے جاسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ صرف کچھ برسوں میں زرافوں کی آبادی 40 فیصد تک کم ہوچکی ہے۔

Back to top button