دلچسپ و عجیب

دکان کا نام ’کورونا‘ رکھنے سے کاروبار چمک اُٹھا

دکان کا نام رکھنے کی وجہ یہ تھی کہ لاطینی زبان میں کورونا کا مطلب’تاج‘ ہوتا ہے

بھارت میں سالوں پہلےاپنی دکان کا نام ’کورونا‘ رکھنےوالےشخص کا کاروباراس وباء کےدوران چمک اُٹھا۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق بھارتی ریاست کیرالہ سےتعلق رکھنےوالےایک کاروباری شخص کا دعویٰ ہےکہ اس نے 7 سال قبل اپنی دکان کا نام کورونا رکھا تھا اوراب اس وباء  کورونا وائرس کےدوران اس کی دکان کی فروخت اچانک بڑھ گئی ہے۔ کیرالہ کےشہری جارج نےبتایا کہ اُس نے 7 سال قبل اپنی دکان کا نام کورونا رکھا تھا اوردکان کا نام رکھنےکی وجہ یہ تھی کہ لاطینی زبان میں کورونا کا مطلب’تاج‘ ہوتا ہے۔ جارج نےاپنی گفتگومیں مزید کہا کہ وہ اپنی دکان میں گھرکی تزین وآرائش کا سامان فروخت کرتا ہے۔ جارج کا کہنا تھا کہ کورونا وباء کےدوران اُس نےدیکھا کہ دکان میں پہلے سےزیادہ کسٹمرزآنا شروع ہوگئےہیں جس سےاس کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے۔

Back to top button