دلچسپ و عجیب

دنیا کی ضعیف ترین خاتون نےسالگرہ منائی،کتنے سال کی ہوگئیں؟

دنیا کی معمرترین خاتون کانی تناکا نےجاپان کےشہرفوکوکا میں 118 ویں سالگرہ منائی

دنیا کی معمر ترین خاتون کانی تناکا نے جاپان کے شہر فوکوکا میں 118 ویں سالگرہ منائی۔ 2 جنوری 1903ء کو پیدا ہونیوالی تناکا کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے مارچ 2019ء میں دنیا کی معمر ترین شخصیت قرار دیا تھا، تب ان کی عمر 116 سال تھی۔ تناکا فوکوکا شہر کے نرسنگ ہوم میں مقیم ہیں، ان کی سالگرہ میں نرسنگ ہوم کے تمام مکین شریک ہوئے۔ تناکا نے لذیذ کھانوں اور مطالعے کو اپنی طویل العمری کا راز قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ 120 سال کی عمر تک جینا چاہتی ہیں۔

متعلقہ خبریں