دلچسپ و عجیب

100 دنوں تک ایک ہی لباس پہننے والی خاتون نےایسا کیوں کیا؟

امریکی خاتون نےدنیا کوبچانےکےلیےایک ہی لباس مسلسل 100 روزتک پہنےرکھا

امریکی خاتون نےدنیا کوبچانےکےلیےایک ہی لباس مسلسل 100 روزتک پہنےرکھا۔ ریاست میساچوسٹس کےشہربوسٹن سےتعلق رکھنےوالی سارہ رابن کول نامی اس خاتون نےیہ لباس اس لیےاتنا لمبےعرصےتک پہنا کیونکہ وہ کچھ بھی اپنےسےدورنہیں کرنا چاہتیں۔ تاہم سوشل میڈیا پراس لباس کےساتھ سارہ نےاپنی تصاویرشیئرکیں جن میں دیکھا جاسکتا ہےکہ وہ ایک لباس کوکبھی پینٹ توکبھی اسکرٹ کےساتھ زیب تن کیےہوئےہیں۔  سارہ کا یہ اقدام 100 روزہ لباس چیلنج کی ایک کڑی تھا جوبدلتےفیشن کےخلاف تھا اوراس کا مقصد کرہ ارض کومحفوظ بنانا ہے۔ اپنےاس چیلنج کا آغازانھوں نےگزشتہ 16 ستمبرکوکیا تھا،جس کا اختتام کامیابی کےساتھ 25 دسمبرکوکیا۔

متعلقہ خبریں