دلچسپ و عجیب

بچہ ہرن کو دوست بناکر گھر لے آیا، تصویر وائرل

بچے کی اپنے ہرن دوست کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہورہی ہے

امریکی ریاست ورجینیا کے علاقے میسنٹوئن میں ایک چھوٹے سے بچے ڈومینک براؤن نے گھر سے باہر کھیلتے ہوئے ایک چھوٹے سے ہرن کے بچے کو اپنا دوست بنالیا اور  اسے اپنے ساتھ گھر لے آیا۔ ڈومینک براؤن کی والدہ اسٹیفنی براؤن نے اپنے چار سالہ بیٹے اور ہرن کے بچے کی گھر کے دروازے پر بنائی گئی ایک خوبصورت سی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جو وائرل ہوگئی۔ اس بچے کی اپنے ہرن دوست کے ساتھ تصویر  سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہورہی ہے اور لوگ اسے پسند کرتے ہوئے اس پر خوب دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button