دلچسپ و عجیب

110 سالہ خاتون کی گانوں نےٹک ٹاک پردھوم مچا دی

دل چسپ بات یہ ہےکہ بچپن میں ہاکنزکی والدہ نےانہیں اسٹیج پرپرفارم کرنےسے روک دیا تھا

برطانوی خبررساں ادارے کےمطابق ایمی ہاکنزنےاپنی 110 ویں سالگرہ پرپہلی عالمی جنگ کا مقبول ترین گیت ’’اٹس اے لانگ وے ٹو ٹپریری‘‘ گایا جسےان کی 14 سالہ پڑپوتی ساشا نےریکارڈ کیا اوراسےٹک ٹاک پرشیئرکردیا، جسےاب تک ایک لاکھ افراد دیکھ چکےہیں۔ ہاکنزکی بیٹی اورساشا کی ماں ہنا فریمن کا کہنا ہےکہ ویڈیوکوملنےوالی پذیرائی اس بات کا ثبوت ہےکہ دنیا میں ابھی انسانیت باقی ہے۔

ایک صدی سےزیادہ عمرپانےوالی ہاکنزپہلی جنگ عظیم کےوقت 7سال کی تھیں اورانھیں آج بھی اس دورکی بہت سی باتیں اوربالخصوص گیت اچھی طرح یاد ہیں۔ ان کی بیٹی کا کہنا ہےکہ گیت سنانےکی فرمائش کی جائےتووہ ایک کےبعد ایک سنائےچلی جاتی ہیں اورہربار پوچھتی ہیں کہ ایک اورسناؤں؟

دل چسپ بات یہ ہے کہ بچپن میں ہاکنز کی والدہ نے انہیں اسٹیج پر پرفارم کرنے سے روک دیا تھا جب کہ وہ فنکار بننے کی خواہش رکھتی تھیں۔ انہیں گانے سے بہت گہرا لگاؤ ہوگا تبھی اس عمر رسیدگی میں بھی ان کی خواہش پوری ہوگئی ہے اور 1 ارب صارفین رکھنے والی ٹک ٹاک ایپ پر ہاکنز اپنی گائیکی کے بے ساختہ انداز کی وجہ سے دن بہ دن تیزی سے مقبول ہورہی ہیں۔ ہاکنز کا کہنا ہے کہ میرے گیت سننے والوں کے کمنٹ پڑھنے سے  معلوم چلتا ہے کہ ان کی آنکھیں بھیگ جاتی ہیں کیوں کہ میرے گیت اپنوں کے بچھڑنے کے غم کی یاد منانے کے لیے ہوتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button