دلچسپ و عجیب

چاند پر زندگی گزارنے کا خواب کتنا مہنگا؟

ناسا چاند پر ایک مرد اور عورت کو بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے تاکہ وہاں انسانوں کی آباد کاری کیلئے حالات کا جائزہ لیا جائے۔ ناسا 2024 میں اپنے پہلے مشن میں خاتون کو چاند پر روانہ کرے گا اور اس کے بعد مرد کو بھیجا جائے گا۔

تعمیراتی اداروں کے مطابق چاند کی سطح پر گھر بنانے میں چالیس ملین ڈالر لاگت آئے گی۔ تفصیلات کے مطابق چاند پر بنائے گئے گھر کا ماہانہ کرایہ3 لاکھ25 ہزار67 ڈالر ہوگا۔کمپنیز کا کہنا ہے کہ چاند پر رہنے کے لیے  گرین ہاؤسز اور سولر پینلز کی ضرورت ہوگی۔ گھر کی تعمیر پر40 ملین ڈالر خرچ آئے گا۔

چاند پر زندگی گزارنے کا خیال تو دلچسپ ہے لیکن یاد رہے وہاں آپ کو مختلف حالات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ چاند پر آپ کو ایسے ذرائع درکار ہوں گے جن کی مدد سے توانائی حاصل کرسکیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button