دلچسپ و عجیب

یوٹیوبرزبھائیوں کوڈکیتی کےلیےڈراما رچانا مہنگا پڑگیا

غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کےمطابق ان یوٹیوبربھائیوں پربینک ڈکیتی کا جرم ثابت بھی ہوگیا

امریکا میں نوجوان جڑواں یوٹیوبرزبھائیوں کوڈکیتی کرنےکےلیےڈراما رچانا مہنگا پڑگیا، دونوں کوسلاخوں کےپیچھےہوا کھانی پڑگئی۔  غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کےمطابق ان یوٹیوبربھائیوں پربینک ڈکیتی کا جرم ثابت بھی ہوگیا۔ ایلن اورایلکس نامی دونوں بھائیوں کےیوٹیوب پر 60 لاکھ سےزائد فالوورزہیں،اورانھوں نےاپنےچینل کےلیےہی ویڈیوبنانےکی کوشش کی تھی۔

دونوں یوٹیوبرڈاکوؤں کےروپ میں دکھائی دے رہےتھے،اورانھوں نےبیگ بھی لٹکائےہوئےتھے،جبکہ اپنےبھاگنےکےلیےانھوں نےایک ٹیکسی ڈرائیورکوبھی روک لیا۔ پولیس نےٹیکسی ڈرائیورکوبندوق کےزورپرروک کران دونوں افراد کوگرفتارکرلیا تھا۔ ان پرڈکیتی کا جرم تو ثابت نہ ہوسکا لیکن بھیس بدل کرجان لیوا مذاق کرنےکی پاداش میں ایک سال کی سزا سنادی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button