دلچسپ و عجیب

خاتون نے 2 سو سے زائد برگرزکی ڈیل کیسےحاصل کی؟

فوڈ چین کے مینیجر نے بتایا کہ خاتون نے 26800 روپے کا بل ادا کیا اور 208 برگر لیکر چلی گئیں

خاتون نے 2 سو سے زائد برگرزکی ڈیل کیسےحاصل کی؟ سننے اور دیکھنے والے چکرا کر رہ گئے دنیا بھر میں فوڈ چینزکی جانب سے مختلف مواقع پر ڈیلز متعارف کروائی جاتی ہیں جس سےصارفین بھرپور فائدہ بھی اٹھات ہیں۔ پاکستان میں بھی کھانےپینےاوردیگر اشیا کےشوقین حضرات ہر وقت ڈیل کےانتظار میں رہتےہیں لیکن آج ہم آپ کو بتائیں گےکراچی میں ایک خاتون صارف کی جانب سےحاصل کی گئی رمضان ڈیل کےبارے میں جسے سن کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔

کراچی میں واقع ایک مشہور بین الاقوامی فوڈ چین کی جانب سے ایک بینک کے اے ٹی ایم کارڈ پر ڈیل متعارف کروائی گئی جس کے تحت ایک صارف ایک دن میں 550 روپے کے ذریعے 4 زنگر برگر حاصل کر سکتا ہے اور ایک کارڈ پر 24 گھنٹے میں دو مرتبہ ڈیل سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔ تو جناب جب کراچی کی خاتون کو اس ڈیل کے بارے میں معلوم ہوا تو وہ فوراً ایک دو نہیں پورے 26 اے ٹی ایم کارڈ لیکر کراچی کے علاقے خیابان شہباز میں واقع فوڈ چین پہنچ گئیں اور ہر کارڈ کے عوض دو ڈیلز آرڈر کر ڈالیں۔

فوڈ چین کے مینیجر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ خاتون کو برگر دینا تو ہماری مجبوری تھی کیونکہ کمپنی نے یہ ڈیل متعارف کروا رکھی تھی لیکن اس سے بھی دلچسپ بات یہ تھی کہ خاتون کو تمام کارڈز کے پن کوڈز بھی یاد تھے یا پھر انہوں نے پن کوڈذ اپنے موبائل میں سیو کر رکھے تھے۔ بین الاقوامی فوڈ چین کے مینیجر نے بتایا کہ خاتون نے 26800 روپے کا بل ادا کیا اور 208 برگر لیکر چلی گئیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.