دلچسپ و عجیب

کھلونےجمع کرکےکنگال ہونےوالا امیرشخصیت کیسی بنا؟

فاسٹ فوڈ سینٹرزسے کھانوں کےساتھ بچوں کوتحفےمیں ملنےوالے 20 ہزارسےزائد کھلونےجمع کرکےگنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کروالیا

کھلونوں کے شوقین آدمی کوکھانےکےلالےپڑگئےمگرپھرکھلوںوں نےہی امیرترین بنا دیا ،فلپائن سے تعلق رکھنے والے ایک گرافک آرٹسٹ پرسیول لُوگ نامی شخص نے فاسٹ فوڈ سینٹرزسے کھانوں کےساتھ بچوں کوتحفےمیں ملنےوالے 20 ہزارسےزائد کھلونےجمع کرکےگنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کروالیا۔ غیرملکی میڈیا رپورٹ کےمطابق پرسیول لُوگ 5 سال کی عمرسےیہ کام انجام دے رہے ہیں۔ انھوں نےمعروف برانڈزکےبرگراورفاسٹ فوڈ کھانےکا سلسلہ جاری رکھا اوراس کےعوض تحفے میں ملنےوالےکھلونوں کوبھی جمع کرتےگئے۔  کھلونےجمع کرنےکا عالمی اعزازتو 2014 سے ان کےپاس ہے،لیکن اب کی تعداد 20 ہزارسےبھی زائد ہوچکی ہےجبکہ ان کی عمراب 50 سال سےزائد ہوچکی ہے۔

پرسیول لُوگ نےاپنےاس شوق کی وضاحت دیتےہوئےکہا کہ ایک کھلونا ویسےہی کہانی نویس ہےجوکہ آپ کواس وقت کی یاد دلاتا ہےجس وقت میں آپ نےاسےخریدا ہواوران کےساتھ جو واقعات منسلک ہوں۔ پرسیول لُوگ کا گھرتین منزلہ ہےاوراس گھرکےایک کمرے کوانھوں نےکھلونوں سے بھرکررکھا ہوا ہےجیسا کہ اس تصویرمیں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ وہ اب بھی ان کھلونوں کے ساتھ کھیلتے ہیں جس کا وہ اعتراف بھی کرتے ہیں اورکہتےہیں کہ انھیں آج بھی ان کےساتھ کھیلنا اچھا لگتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.