دلچسپ و عجیب

پرندوں کا گھرپرجان لیوا حملہ،خوف وہراس پھیل گیا

امریکا کےایک گھرپرسیکڑوں پرندوں نےحملہ کرکے گھرکےتمام افراد کوشدید خوف میں مبتلا کردیا

پرندوں کا گھرپرجان لیوا حملہ،خوف وہراس پھیل گیا، امریکا کےایک گھرپرسیکڑوں پرندوں نےحملہ کرکے گھرکےتمام افراد کوشدید خوف میں مبتلا کردیا۔ امریکا کے شہرکیلیفورنیا کےعلاقے ٹورنس میں کیری نامی خاتون کےگھرسیکڑوں پرندوں نےحملہ کردیا،خاتون میں میڈیا کوبتایا کہ 21 اپریل کواُن کےگھرکےآس پاس پرندوں کا جھنڈ آیا اورپھررات وقت چمنی سےگھرمیں گُھس گیا۔ خاتون نےکہا کہ جب اُنہوں نےیہ خوفناک منظردیکھا تو اُنہیں ایلفریڈ ہچکاک کی فلم ’دی برڈز‘ یاد آگئی۔

اُنہوں نےکہا کہ شروعات میں تووہ اوراُن کےاہلخانہ صرف 800 پرندوں کی ہی گنتی کرسکےلیکن اس کےبعد لاتعداد پرندے گھرکےاندر آگئے۔ خاتون نےکہا کہ اُنہوں نےپولیس سےرابطہ کیا جس پرجنگلی حیات کےمحکمےنےمشورہ دیا کہ گھرکی تمام کھڑکیاں اوردروازے کھول دیں،پھریہ پرندے چلےجائیں گے۔ کیری نےکہا کہ یہ ترکیب کام آئی اورتمام پرندے گھرسےباہرچلےگئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.