دلچسپ و عجیب

منٹوں اورگھنٹون کا کام سیکنڈوں میں مکمل کرنے والا روبوٹ تیار

یہ روبوٹ سات سیکنڈزمیں درخت سےایک ایک پھل الگ کرتا ہےاوراُسےخراب بھی نہیں کرتا

منٹوں اورگھنٹون کا کام سیکنڈوں میں مکمل کرنے والا روبوٹ تیار،آسٹریلیا میں صرف سات سیکنڈ میں درخت سے پھل اُتارنے والا روبوٹ تیارکرلیا گیا۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق آسٹریلیا کی مانوش یونیورسٹی کے شعبہ مکینکل اینڈ ایئرو اسپیس انجینئرنگ کے ماہرین نے انوکھا کارنامہ سرانجام دیتے ہوئے ایک خاص روبوٹ تیارکرلیا ہے۔

ناموش یونیورسٹی کے ماہرین نے ڈیپ لرننگ الگورتھم اور طاقتور کیمروں کی مدد یہ خاص روبوٹ تیارکیا ہے جو درخت پر لگے پھلوں کی شناخت کرتا ہے اور اس کے بعد روبوٹ کو بتاتا ہے کہ کونسا پھل کہاں سے توڑنا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ روبوٹ سات سیکنڈز میں درخت سے ایک ایک پھل الگ کرتا ہے اور اُسے خراب بھی نہیں کرتا۔ رپورٹ کے مطابق یہ روبوٹ 4 فٹ کی دوری سے ہی تقریباََ 90 فیصد پھلوں کو پہچان لیتا ہے جبکہ اس روبوٹ کی پھل خراب کرنے کی شرح 6 فیصد سے بھی کم ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.