دلچسپ و عجیب

بینائی سے محروم شخص نےدنیا کی بلند ترین چوٹی سرکرلی

کو ہ پیما ایورسٹ کی چوٹی سرکرنےوالےایشیا کےپہلےاوردنیا کےتیسرے بینائی سےمحروم شخص ہیں

دنیا میں جہاں کئی ایسےلوگ ہیں جوتندرست ہونےکےباوجودبارہا کوششوں کےاپنےخوابوں کی تکمیل نہیں دیکھ پاتے ،وہیں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جوجسمانی وذہنی محرومی کےباوجود بھی اپنےخوابوں کوحققیقت میں بدل دیتےہیں ۔ چین کےبینائی سےمحروم کوہ پیما زہینگ ہونگ ایک ایسی ہی شخصیت ہیں جنہوں  نےدنیا کےسب سےبلند پہاڑایورسٹ کوسرکرلیاہے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق کو ہ پیما ایورسٹ کی چوٹی سرکرنےوالےایشیا کےپہلےاوردنیا کےتیسرے بینائی سےمحروم شخص ہیں ۔

چین سے تعلق رکھنے والے 46 سالہ  زہینگ ہونگ نے نیپال کی طرف سے دنیا کی بلند ترین چوٹی سرکی,وہ 24 مئی کو 8849 میٹر بلند ماونٹ ایورسٹ کی چوٹی تک پہنچے اور27 مئی کو بیس کیمپ پر ان کی واپسی ہوئی۔ زہینگ ہونگ2001 میں ایورسٹ سر کرنے والے امریکی نابینا کوہ پیماایرک وین میئر  سے متاثر ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران زہینگ کا کہنا  تھا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ معذوریا ایک مکمل انسان ہیں جب تک کہ آپ کا دماغ مضبوط ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.