دلچسپ و عجیب

خاتون نے ایک ساتھ کتنے بچوں کو جنم دیا؟کھڑکی توڑ خبر

انہوں نے ایک ساتھ اتنے بچوں کی پیدائش کا مراکش کی خاتون کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا ہے

خاتون نےایک ساتھ کتنےبچوں کوجنم دیا؟کھڑکی توڑ خبرمنظرعام پرآگئی مقامی میڈیا کےمطابق 37 سالہ گوسیامی تھمارا نامی خاتون کا آپریشن کیا گیا جس کےبعد ان کےہاں 7 بیٹوں اور 3 بیٹیوں کی ولادت ہوئی، انہوں نے ایک ساتھ اتنے بچوں کی پیدائش کا مراکش کی خاتون کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ مراکش کی حلیمہ نامی خاتون کے پاس تھا جنہوں نے رواں برس مئی میں ایک ساتھ 9 بچوں کو جنم دیا تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پیدائش سے قبل خاتون کے الٹرا ساؤنڈ میں 8 بچوں کی نشاندہی ہوئی تھی جب کہ دو بچے غلط ٹیوب میں ہونے کے سبب اسکین نہیں ہوسکے تھے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے بچوں کے والدین نے خوشی کا اظہار کیا اور بتایا کہ ان کے پہلے بھی 6 سالہ جڑواں بچے ہیں۔ گوسیامی نے بچوں کی پیدائش سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ اپنے حمل کا سن کر سکتے میں آگئی تھیں، شروعات میں انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن ان کا حمل بالکل نارمل تھا۔  انہوں نے کہا تھا کہ وہ چاہتی ہیں ان کے تمام بچے صحت مند پیدا ہوں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.