دلچسپ و عجیب

ہیلتھ کیئر روبوٹ تیار ،کورونا کارکنان حیران رہ گئے

روبوٹ نےفرنٹ لائن صحت عامہ کےکارکنوں پر سےکام کےدباؤ کوکم کرنےکی تیاری کرلی

ہیلتھ کیئر روبوٹ تیار ،کورونا کارکنان حیران رہ گئے، ہانگ کانگ کی ایک کمپنی نے گریس نامی ایک ہیلتھ کیئر روبوٹ تیار کیا ہے جو کہ کورونا وائرس کے خطرناک پھیلاؤ کے اس عہد میں فرنٹ لائن صحت عامہ کے کارکنوں پر سے کام کے دباؤ کو کم کرنے کی تیاری کرلی ہے۔

جی ہاں گریس جو کہ ہیلتھ کئیر پروفیشنل سے کافی مشابہت رکھنے کے ساتھ ساتھ سماجی ربط وضبط کی صلاحیت کی بھی حامل ہے کو بنانے والے ڈیوڈ ہینسن کا کہنا ہے کہ اب یہ عالمی وبا کے دوران فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز پر کام کے شدید دباؤ کو کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوگی۔

ہانگ کانگ (چین) میں واقع کمپنی کے لیب اسےدیکھا جاسکتا ہے، اس ہیومونائیڈ روبوٹ جسےگریس کا نام دیا گیا ہے، اسے ہینسن روبوٹک نے ہیلتھ کیئر مارکیٹ کے لیے ڈیولپ اور ڈیزائن کیا ہے۔  یہ روبوٹ بوڑھے اور تنہائی میں رہنے والے لوگوں بالخصوص وہ لوگ جو کہ کورونا وبا کے دوران بیمار ہوئے انکے لیے یہ کافی کار آمد ثابت ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.