دلچسپ و عجیب

آم کی حفاظت کے لئے 9 کتے اور سیکیورٹی گارڈ تعینات

بھارت کی ریاست مدھیا پردیش کے شہر جابلپور میں ایک جوڑی نے دنیا کے مہنگے ترین آم کی رکھوالی کیلئے 9 کتے اور تین سیکیورٹی گارڈز تعینات کر دیئے ہیں۔

میازیکی مینگو نامی آم کی قسم کا شمار دنیا کے مہنگے ترین آموں میں ہوتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آم کے باغات میں 150 سے زائد اقسام کے آموں کے درخت اگائے گئے ہیں جن میں سے صرف چار اقسام کے درخت پھل دے رہے ہیں۔ ابتدائی طور پر انہوں نے اس کے 50 درخت لگائے تھے جنہیں بعد میں بڑھا کر 100 کر دیا تھا۔سنلکپ پریہار نامی کسان نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ چار سال قبل ہم چنئی میں کھوپرے کی نایاب قسم کی تلاش میں نکلے تھے۔ اس دوران ہمارے ایک ساتھی نے نایاب قسم کے آم سے متعلق ہمیں بتایا۔انہوں نے مزید بتایا کہ ابتدائی طور پر ہم اس آم کی قسم سے متعلق زیادہ نہیں جانتے تھے تاہم جب ہم نے اس کا درخت اگایا تو اندازہ ہوا کہ یہ واقعی بہت نایاب ہے۔

رپورٹ کے مطابق پریہار نے آم چوری ہونے کے ڈر سے اپنے باغات کی سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا ہے۔

اس حوالے سے انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال ہمارے آم کے باغات میں سے کافی پھل چوری ہوئے تھے۔ اس لیے ہم نے اس کی سیکیورٹی کے لیے تین لوکل اور چھ جرمن شیفرڈ کتے رکھ لیے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.