دلچسپ و عجیب

پہلے تھری ڈی پرنٹرسے چھاپے گئے فولادی پل کا افتتاح

اس پل کی افتتاحی تقریب میں ہالینڈ کی ملکہ میکسیما کوخصوصی طورپرمدعو کیا گیا تھا

ہالینڈ میں دنیا کے سب سے پہلے تھری ڈی پرنٹرسے چھاپے گئے فولادی پل کا افتتاح کردیا گیا۔ یہ پل پیدل چلنے والوں کےلیےبنایا گیا ہے اوراس کی لمبائی 40 فٹ ہے۔ اس پل کی افتتاحی تقریب میں ہالینڈ کی ملکہ میکسیما کوخصوصی طورپرمدعو کیا گیا تھا۔

پل کا افتتاح کرنےکےلیےملکہ میکسیما نےبٹن دباکرایک روبوٹ بازو کومتحرک کیا جس نےدوقینچیوں کی مدد سے فیتہ کاٹ کرپل کوعوام کےلیےکھول دیا۔ یہ پل ہالینڈ کی کمپنی ایم ایکس تھری ڈی نے اپنی ورکشاپ میں تھری ڈی پرنٹنگ کی جدید ترین تکنیک استعمال کرتےہوئے تیارکیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.