دلچسپ و عجیب

ایک شخص نےایک ہی نمبرسےدوبارہ لاٹری جیت لی

بابی جانسن کا لاٹری جیتنے سے متعلق کہنا ہے کہ ’وہ خود بھی اس اتفاق سے حیران ہے

ورجینیا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے 16 ماہ بعد ایک ہی نمبرسےدوبارہ 1 لاکھ کی لاٹری جیت لی۔ غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ورجینیا کے رہائشی بابی جانسن نے ’ورجینیا لاٹری‘ میں 16 ماہ بعد دوبارہ حصہ لیا اورایک ہی نمبرکا استعمال کرتے ہوئے دوبارہ ایک لاکھ کی لاٹری جیت لی ہے۔ ایک ہی نمبر سے دو بار لاٹری کی رقم جیتنے والے بابی جانسن کا تعلق ورجینیا کے شہر چیسپیک سے ہے۔

بابی جانسن کا لاٹری جیتنے سے متعلق کہنا ہے کہ ’وہ خود بھی اس اتفاق سے حیران ہے، وہ یہ جاننے کے بعد دنگ رہ گیا تھا، گزشتہ لاٹری میں بھی اُس نے ایک ہی جیسے نمبروں کا استعمال کیا تھا، صرف 16 مہینوں بعد وہ اُسی گیم میں پرانے نمبر کا استعمال کرتے ہوئے دوبارہ ایک لاکھ کی لاٹری جیت چکا ہے۔‘ بابی جانسن کا کہنا ہے کہ وہ اپنے اس جیک پاٹ کو بھی اپنی جمع پونجی میں شامل کر لے گا تاکہ وہ اپنے خاندان کی دیکھ بھال کے لیے اس رقم کو ضرورت پڑنے پر استعمال کر سکے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.