دلچسپ و عجیب

کنویں کی کھدائی کے دوران 15 ارب روپے مالیت کے ہیرے دریافت

سری لنکا میں ایک گھرمیں کنویں کی کھدائی کے دوران ایک بہت بڑا پتھرملا ہے جس پرجابجا نیلم پتھر چسپاں ہیں اوران سب کی ابتدائی مالیت کو دس کروڑڈالر یا 15 ارب روپے کے برابر بتایا ہے۔

یہ دنیا کا سب سے بڑا ذخیرہ ہے جہاں اعلیٰ معیار کے نیلم اتنی بڑی تعداد میں ایک ہی جگہ جمع ہیں۔ بیضوی پتھر کا کل وزن 500 کلوگرام سے زائد ہے جس پر لگ بھگ 25 لاکھ قیراط کے قیمتی پتھر جرے ہیں۔ مقامی افراد کے مطابق یہ پتھر رتنا پورا کے علاقے میں ایک مکان کے عقب میں کنویں کی کھدائی کے دوران برآمد ہوا ہے۔ واضح رہے کہ یہ علاقہ پہلے ہی نیلم کے ذخائر کی وجہ سے عالمی شہرت رکھتا ہے۔

جوہری ماہرین نے اسے ’قسمت والا نیلم‘ کا نام دیا ہے جس پر لگے جواہر کی رنگت ہلکی نیلی ہے۔ گھر اور پتھر کے مالک گمج نے بتایا کہ پہلے کنواں کھودنے والے نے مجھے بتایا کہ اسے کچھ نایاب نیلم ملے ہیں جنہیں ’اسٹار سیفائر‘ بھی کہا جاتا ہے۔ گمج کی تیسری نسل جواہرات کے کاروبار سے منسلک ہے۔ پتھر اور مٹی کے اس ڈھیر کو صاف کرکے نیلم نکالنے میں ایک سال کا عرصہ لگا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.