دلچسپ و عجیب

33 زبانیں بولنے والا دنیا کا انوکھا روبوٹ

کئی یورپی زبانیں جاننے والے اس روبوٹ کا نام ’’پرسیفون‘‘ ہے جس کا کام یونان کے ایک غار کی سیر کو آنے والے سیاحوں کی رہنمائی کرنا ہے۔

، شمالی یونان میں تھیسالونیکی شہر سے 135 کلومیٹر دور ’’ایلستراتی‘‘ نامی ایک مشہور غار واقع ہے جو تقریباً ایک کلومیٹر طویل ہے۔ایلستراتی غار میں اس سال جولائی سے سیاحوں کی تعداد میں خاصا اضافہ ہوا ہے کیونکہ یہاں تقریباً 500 فٹ تک ایک روبوٹ ان کی رہنمائی کرتا ہے اور انہیں اس غار کے بارے میں بھی بتاتا ہے۔

اسی لیے پرسیفون کو 33 زبانیں بولنے کے قابل بنایا گیا ہے جن میں سے بیشتر یورپ کی ہیں۔ علاوہ ازیں، یہ 33 سوالوں کے جوابات، یونانی زبان میں دے سکتا ہے۔

ایلستراتی غار کے سائنٹفک ڈائریکٹر، نائیکوس کارتالیس نے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ اس روبوٹ کا خیال انہیں 17 سال پہلے ایک خبر دیکھ کر آیا تھا جس میں آرٹ گیلری آنے والے شائقین کی رہنمائی ایک روبوٹ کررہا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.