دلچسپ و عجیب

بھیڑوں کی مدد سے دل بنا کر آخری سلا م کا پیغام

دنیا بھر میں کورونا وائرس نے لاکھوں لوگوں کی جان لی تو ایک دوسرے سے جدائی کا سبب بھی بنا، اپنوں کو کھو دینا اور انہیں الوادع بھی نہ کہہ پانا زندہ رہ جانے والوں کے لیے بھی کسی موت سے کم نہیں۔

آسٹریلوی کسان نیو ساؤتھ ویلز میں کوئنز لینڈ سے 400 کلومیٹر کی دوری پر تھے جب ان کی آنٹی ڈیبی دو سال تک کینسر سے جنگ لڑنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گئیں۔کورونا کی وجہ سے سفری پابندیوں کی وجہ سے آسٹریلوی شہری جیکسن اپنی آنٹی کی آخری رسومات میں شرکت کرنے سے محروم ہو گیا جس کا دکھ اس کی برداشت سے باہر تھا۔تاہم اس نے اپنے دل کا غم ہلکا کرنے اور اپنی آنٹی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے منفرد طریقہ اپنایا۔ اس نے اپنی چراہ گاہ میں اپنی بھیڑوں کو دل کی شکل میں اکھٹا کرنے کے لیے دل کی شکل بنا کر اس میں اناج ڈال دیا۔

جیسے ہی اس نے اپنے ریوڑ کو آزاد کیا دیکھتے ہی دیکھتے ہزاروں بھیڑیں دل کی شکل میں پھیل گئیں، جسے اس نے ڈرون کیمرے کے ذریعے عکس بند کر لیا۔  اور جب جیکسن نے اسے سوشل میڈیا پر شیئر کیا تو یہ ویڈیو وائرل ہو گئی۔

بی بی سی سے گفتگو میں جیکسن کا کہنا تھا کہ ’میرے پاس کوئی راستہ نہیں تھا کہ میں وہاں جاتا اور اپنی آنٹی کو دیکھتا، انھیں خدا حافظ کہتا یا پھر ان کی آخری رسومات میں شریک ہوتا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.