دلچسپ و عجیب

پاکستانی نژاد خاتون نے منفرد عالمی ریکارڈ اپنے نام کرکے انوکھی مثال قائم کر دی

ورجینیا کی لمبے ترین بال رکھنے والی 30 سالہ خاتون نے 17 سال کے بعد بال کٹواکر 6 فٹ 3 انچ کے بال عطیہ کر دیئے

دنیا بھر میں ایسے کئی لوگ پائے جاتے ہیں جو سخاوت میں اپنی مثال آپ ہوتے ہیں،ورجینیا سے تعلق رکھنے والی خاتون زہاب کمال خان نے منفرد عالمی ریکارڈ بناکر ایک انوکھی مثال قائم کی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا رپورٹس کے مطابق ورجینیا کی لمبے ترین بال رکھنے والی 30 سالہ خاتون نے 17 سال کے بعد بال کٹواکر 6 فٹ 3 انچ کے بال عطیہ کیے اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروایا۔ خاتون کے بال کٹوانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں انھیں پہلے لمبے اور پھر چھوٹے بالوں میں بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کی پروفیشنل اسکواش کھلاڑی زہاب کمال خان نے بتایا کہ ان کے والد نے انھیں 13 سال کی عمر میں مشورہ دیا تھا کہ وہ اپنے بال کٹوانا چھوڑ دیں اور عالمی ریکارڈ بنانے کی کوشش کریں۔ زہاب کمال کے مطابق انھوں نے بال عطیہ کرنے سے پہلے گنیز ورلڈ ریکارڈ انتظامیہ سے گفتگو کی کیوں کہ اس سے قبل اتنی بڑی تعداد میں کسی فرد کی جانب سے بال عطیہ نہیں کیے گئے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.