دلچسپ و عجیب

24 سال سے بند لفٹ میں سے انسانی ڈھانچہ برآمد

بھارتی ریاست اتر پردیش میں سالوں سے بند اسپتال کی لفٹ کے اندر سے انسانی ڈھانچہ برآمد ہوا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا بتانا ہےکہ 500 بستروں پر مشتمل  مقامی اسپتال کی تعمیر 1991 میں شروع ہوئی  جب کہ عمارت میں  لگی لفٹ 1997 تک چل رہی تھی جس کے بعد وہ غیر فعال ہوگئی۔پولیس کے مطابق فارنزک ڈپارٹمنٹ اب اس انسانی  ڈھانچے کے معاملےکو حل کرنے کی کوشش کررہا  ہے اور  اسے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ 24 سال بعد جب لفٹ کو مرمت  کیلئے کھولا گیا تو اس کے اندر سے انسانی ڈھانچہ نکلا جو ایک مرد کا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.