دلچسپ و عجیب

گالیاں دینے والی دنیا کی پہلی اور انوکھی بطخ

طوطے اور دیگر پرندے انسانی آواز کی نقل کرسکتے ہیں لیکن اب پہلی مرتبہ کسی بطخ کو انسانی جملے کی نقل کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے اور یہ جملہ ’یو بلڈی فول‘ ہے جو انگریزی زبان میں گالی کی طرح سمجھا جاتا ہے۔

یہ بطخ دروازہ بند ہونے کی آواز نکال سکتی ہے، انسانوں کی طرح کھانستی ہے اور اب تازہ واردات یہ ہے کہ بہت واضح انداز میں ’یوبلڈی فول‘ کہہ سکتی ہے۔ اس سے قبل یہ خاصیت صرف بعض اقسام کے طوطوں اور کچھ پرندوں میں پائی گئی تھی۔یہ بطخیں بطورِ خاص آسٹریلیا کے پانیوں میں تیرتی رہتی ہیں۔ نوجوان بطخیں اپنے بزرگوں سے تیز آواز والی سیٹیاں بجانا سیکھتی ہیں۔ اگر انہیں پالا جائے تو وہ انسانوں سے بھی آوازیں سیکھتی ہیں لیکن اب تک الفاظ ادا کرنے کا کوئی ریکارڈ نہیں ملا تھا اور اب ایک بطخ پورا جملہ بول سکتی ہے جسے یہاں سنا جاسکتا ہے۔مسک بطخوں کا حیاتیاتی نام (بیزیئورا لوباٹا) ہے جو اب آواز سیکھنے اور بولنے کی حیرت انگیز خاصیت کی بنا پر اب طوطوں، وھیل، ہمنگ برڈ اور خود انسانوں کی فہرست میں شامل ہوچکی ہے۔ یعنی بچپن میں وہ جو کچھ سیکھتی ہیں انہیں بول سکتی ہیں۔

یہ تحقیق لائڈن یونیورسٹی کے پروفیسر کالٹین کیٹ اور ان کے ساتھیوں نے کی ہے۔ ’آوازوں کا سیکھنا اور ادائیگی ایک نایاب خاصیت ہے جو اب بطخوں کو خاص الخاص بناتی ہے،‘ انہوں نے کہا۔

پروفیسر کالٹین کو جب آسٹریلیا کی بطخ کا معلوم ہوا تو انہوں نے وہاں ایک مشہور سائنسداں پیٹر جے فلاگر سے رابطہ کیا جس نے 30 برس قبل ایسی ہی بطخوں کو سادہ الفاظ ادا کرتے سنا تھا۔ ڈاکٹر پیٹر نے تمام بطخوں سے الگ کرکے ایک نر بچے کو پالا جو چار سال کا ہے۔ اسے رِپر کا نام دیا گیا ہے۔ یہ غصے میں اول فول الفاظ بھی ادا کرتا ہے اور مادہ کو لبھانے کےلیے دروازے کی آواز کی نقل اتارتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.