دلچسپ و عجیب

ماں کی پینشن کے لئے بیٹے نے انتقال کے بعد لاش فریج میں چھپادی

آسٹریا میں بیٹے نے ماں کی پینشن ہتھیانے کیلئے انتقال کے بعد خاتون کی لاش کو فریج میں محفوظ کردیا۔

 ملزم نے حکام کے سامنے اس بات کا اعتراف کیا کہ اس نے ماں کی پینشن سے فائدہ اٹھانے کے لیے ان کے انتقال کے بعد لاش کو کپڑے میں لپیٹ کر فریج میں محفوظ کیا۔پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے کی اطلاع ملنے پر 89 سالہ خاتون کی لاش کو گھر سے برآمد کرلیا گیا۔ممکنہ طور پر خاتون کی موت گزشتہ برس جون میں طبعی طور پر ہوئی جس کے بعد ان کے 66 سالہ بیٹے نے پہلے ماں کی لاش کو گودام میں رکھا اور تب سے اب تک سوشل ویلفیئر فنڈ سے 50 ہزار یورو وصول کیے۔

مطابق اس کے بعد بیٹے نے لاش کوکپڑے میں اچھی طرح سے لپیٹ کر فریج میں رکھ دیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے اعترافی بیان میں بتایا کہ اس کا کوئی ذریعہ آمدن نہیں اور وہ اپنی ماں کے پیسوں سے محروم ہونا نہیں چاہتا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.