دلچسپ و عجیب

کرکٹ میچ کے دوران کتا گیند لے کر فرار

آئر لینڈ میں خواتین کے کرکٹ میچ کے دوران کتے نے فیلڈنگ کا شاندار مظاہرہ کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

آئر لینڈ میں جاری خواتین کے ٹی ٹوینٹی میچ کے دوران کتا اچانک میدان میں آ گیا اور گیند منہ میں دبا کر بھاگ نکلا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خواتین کھلاڑی نے جیسے ہی شارٹ مارا اور وہ رن لینے کے لیے دوڑی تو اچانک ایک کتا میدان میں داخل ہوا اور فیلڈر کے پہنچنے سے قبل ہی کتے نے گیند کو اپنے منہ سے پکڑ کر دوڑ لگا دی۔کھلاڑیوں نے کتے کو پکڑنے کی کوشش کی لیکن کتے نے دوڑ لگا دی اور ہاتھ نہ آیا تاہم بعد ازاں کتا بالنگ اینڈ پر پہنچ گیا اور کھلاڑی کو گیند تھما دی۔

کتے کی وجہ سے میچ کو تھوڑی دیر کے لیے روکا گیا اور اسے نکالنے کے بعد کرکٹ میچ دوبارہ شروع کیا گیا، کتے کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور اسے ابھی تک ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.