دلچسپ و عجیب

30 سال سے مفرور مجرم نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا

جیل سے فرار ہونے والے ایک مجرم نے مسلسل تیس برس تک فرار رہنے کے بعد اس ہفتے خود کو پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

یہ واقعہ اس ہفتے بدھ کو پیش آیا جب 31 جولائی 1992 میں جیل کو آری اور کٹر سے کاٹنے کے بعد جیل توڑکر فرار ہوا تھا۔ آسٹریلیا میں نیو ساؤتھ ویلز پولیس فورس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے۔ پولیس نے یہ بھی کہا ہے کہ مفرور کو تلاش کرنے کی ہرممکن کوشش کی گئی تھی لیکن اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوسکا تھا۔

ڈارکو ڈیسِک کی عمر فرار کے وقت 35 برس تھی اور اب وہ 64 برس کا ہے۔ اب ان پر نہ صرف پرانا جرم دوبارہ لاگو کیا گیا ہے لیکن اب جیل سے فرار ہونے کا مقدمہ بھی درج ہوگیا ہے۔ اب اس کی درخواست ضمانت مسترد کی جاچکی ہےاور اب ڈارکو کو 28 ستمبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

ڈارکو نے کہا کہ وہ اسے ملک بدری کا خطرہ تھا اور 1992 میں اسے یوگوسلاویہ بھیجا جارہا تھا جہاں شدید لڑائی اور خانہ جنگی جاری تھی۔ اسی ڈر سے وہ جیل توڑ کر بھاگا تھا۔ فرار کے بعد اس نے نام بدلا اور مختلف کام کرکے اپنا پیٹ پالتا رہا۔ اس نے بہت عرصہ ساحل کے ریتیلے علاقوں میں گزارا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.