دلچسپ و عجیب

شوہر گنجا نکلا تو نئی نویلی دلہن نے طلاق کا مطالبہ کر دیا

خاتون نے شادی کے دو دن بعد ہی شوہر کے گنجے ہونے کے انکشاف پر طلاق مانگ لی

سعودی عرب میں طلاق کا ایک انوکھا ترین کیس سامنے آیا ہے جس میں ایک خاتون  شادی کے صرف دو روز بعد ہی طلاق  کے لیے عدالت پہنچ گئی۔ طلاق کے مطالبے کا سبب یہ انکشاف تھا کہ خاتون کا شوہر “گنجا” ہے۔

قانونی مشیر احمد عجب نے بتایا کہ شوہر نے اس کیس کے حوالے سے مشاورت طلب کی اور ساتھ ہی یہ بات معلوم کی کہ گنجے پن کو کس حد تک شوہر کی خامی شمار کیا جاتا ہے۔قانونی مشیر نے واضح کیا کہ اگر شوہر میں نفرت انگیز اور ٹھوس عیب کا انکشاف ہو مثلاً دیوانہ پن، برص، جذام یا کوئی اور مرض وغیرہ تو بیوی فسخِ نکاح کا مطالبہ کرنے کا حق رکھتی ہے، تاہم گنجا پن کوئی ٹھوس عیب نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.