دلچسپ و عجیب

پینٹنگ والی چھوٹی سی پلیٹ 29 کروڑ روپے میں نیلام

مٹی سے بنی ہوئی اس پلیٹ میں ایک خوبصورت پینٹنگ کے سوا اور کوئی خاص بات نظر نہیں آتی لیکن پھر بھی گزشتہ روز یہ 17 لاکھ ڈالر (29 کروڑ پاکستانی روپے) میں نیلام ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، اسکاٹ لینڈ کے قدیم ترین نیلام گھر ’’لیون اینڈ ٹرنبل‘‘ کو ایک پرانے دیہاتی مکان ’’لوووڈ ہاؤس‘‘ سے ملنے والی کئی چیزیں پچھلے سال معائنے کےلیے موصول ہوئیں۔ان میں مٹی کی ایک چھوٹی سی پلیٹ بھی شامل تھی جس پر ایک خوبصورت تصویر بنی ہوئی جو بظاہر کسی ماہر مصور کا فن پارہ تھی۔ اس پلیٹ کو مکان کی ایک دراز میں رکھا گیا تھا جو شاید پچھلے دو سو سال سے یونہی بند پڑی تھی۔آکشن ہاؤس میں یورپی سرامکس کے ماہر نے جب اس پلیٹ کا تفصیلی جائزہ لیا تو پتا چلا کہ یہ کوئی عام پلیٹ نہیں بلکہ بائبل کے قصوں کو مٹی کی پلیٹوں پر تصویری شکل دینے والے مشہور اطالوی مصور نکولا ڈا اربینو کا بنایا ہوا شاہکار ہے۔’’مائیولیکا‘‘ کہلانے والی یہ پلیٹیں خاص طرح کی ہوتی تھیں جنہیں مٹی سے تیار کرنے کے بعد ان پر قلعی کرکے چمکایا جاتا تھا۔

پندرہویں اور سولہویں صدی سے تعلق رکھنے والے اربینو کی انفرادیت یہی تھی کہ اس نے بائبل کے قصوں کو تصویر کے طور پر بیان کرنے کےلیے مائیولیکا کو اپنا کینواس بنایا۔ البتہ اس کے کام کا بیشتر حصہ آج ضائع ہوچکا ہے۔

یہ پلیٹ اربینو کا ایک ایسا ہی فن پارہ ثابت ہوئی جو اس نے 1520 سے 1523 کے درمیان کسی وقت بنایا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.