دلچسپ و عجیب

70 سالہ خاتون کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش

خاتون کے بڑھاپے اور ضعیفی کی وجہ سے پہلے پہل تو میں بھی اس کیس کو لینے میں ہچکچا رہا تھا

گجرات کے علاقے بھوج میں خاتون جیونبن ربری کے ہاں ان ویٹرو فرٹیلائزیشن (آئی وی ایف) طریقہ کار کے ذریعے آپریشن سے بچے کی پیدائش ہوئی۔ خاتون کے ڈاکٹر نریش بھانوشالی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ اس نے مصنوعی حمل کاری کے ذریعے (آئی وی ایف) کے ذریعے ایک ہزار سے ڈلیوری کیسز میں مدد کی ہے لیکن اس عمر میں خاتون کا بغیر کسی پیچیدگی کے بچے کو جنم دینا ایک معجزہ ہے، خاتون کے بڑھاپے اور ضعیفی کی وجہ سے پہلے پہل تو میں بھی اس کیس کو لینے میں ہچکچا رہا تھا لیکن دونوں میاں بیوی کو بہت زیادہ بچے کی خواہش تھی اور برسوں سے وہ اولاد کے لیے تڑپ رہے تھے، لہذا ہم نے ان کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا۔

ڈاکٹر نے بتایا کہ زچہ اور بچہ دونوں خیریت سے ہیں اور مسلسل زیر نگرانی ہیں، میاں بیوی دونوں اس عمر میں اولاد کی نعمت پاکر بہت خوش ہیں، بچہ بھی صحت مند ہے۔ ان ویٹرو فرٹیلائزیشن (آئی وی ایف) طریقہ کار میں عموماً لیبارٹری میں مصنوعی طور پر بچوں کی پیدائش کے تولیدی عمل کا آغاز کیا جاتا ہے۔ اس طریقے کو ٹیسٹ ٹیوب بے بی بھی کہا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ بھارت میں اس سے قبل بھی ریاست ہریانہ میں ایک 70 سالہ خاتون کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوچکی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.