دلچسپ و عجیب

ترکی میں شام سے آئے پناہ گزینوں کو کیلے کھانا مہنگے پڑ گئے

ترکی نے 7 پناہ گزین شامیوں کوکیلےکھانےکی تصاویراور ویڈیوزسوشل میڈیا پراپ لوڈکرنے پر واپس ان کے وطن بھیجنے کا فیصلہ کرلیا

ترکی میں شام سے آئے پناہ گزینوں کو کیلے کھانا مہنگے پڑ گئے، عالمی خبررساں ادارے کےمطابق شام 2011 سےخانہ جنگی کا شکارہے،داعش اورحکومتی اتحادی افواج کےدرمیان ایک دہائی سےزائد عرصےسےجاری جھڑپوں میں 3 لاکھ سےزائد افراد ہلاک اورآدھی آبادی بےگھرہوگئی ہے۔ اس صورت حال میں شامیوں کی اکثریت نے ترکی میں پناہ لی ہے۔ ترکی کی اپنی معیشت اچھی نہیں اس پربڑی تعداد میں پناہ گزینوں کی آبادکاری سےمسائل پیدا ہورہےہیں۔

یہی وجہ ہے کہ جب ایک شامی پناہ گزین طالبہ نے درجنوں کیلے کھانے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کیں تو ترک شہریوں نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم یہاں ایک کیلا نہیں کھا پاتے اور آپ پناہ گزین ہونے کے باوجود درجنوں کیلے کھا رہی ہیں۔

شامی طالبہ کی حمایت میں مزید پناہ گزینوں نے بھی ایسی ہی تصاویر شیئر کیں تو ترک شہریوں نے ان ویڈیوز اور تصاویر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ تم لوگ ہمارے وطن میں ہم سے زیادہ مزے میں ہو۔ ترکی میں کیلے کھانے کے بجائے اپنے ملک واپس جاؤ اور اپنی سرزمین کو بچانے کے لیے جنگ میں حصہ لو۔

یہ معاملہ اتنا بڑھا کہ کہ ترکی کی حکومت کو مداخلت کرنا پڑی اورایسے 7 شامی پناہ گزینوں کوحراست میں لےلیا گیا جنھوں نےسوشل میڈیا پرکیلےکھانےکی تصاویرترک شہریوں کواکسانےکےلیےشیئرکی تھیں۔ ترک حکام کا کہنا ہےکہ ان شامی پناہ گزینوں کوملک بدرکرنےکا فیصلہ کرلیا گیا ہےاورانھیں شام واپس بھیجنےکےلیےانتظامات کیےجا رہےہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.