دلچسپ و عجیب

"ٹک ٹاک” کے اشارے نے لڑکی کو اغوا ہونے سے بچالیا

پولیس نے امریکا کی ریاست نارتھ کیرولائنا سے ایک نوجوان لڑکی کو ریسکیو کیا ہے جو کار سے ہاتھ باہر نکال کر مخصوص اشارہ کر رہی تھی۔

پولیس کے مطابق شمالی کیرولائنا سے تعلق رکھنے والی 16 سالہ لڑکی کے لاپتہ ہونے کی اطلاع اس کے والدین نے دی تھی۔اطلاع کے دو دن بعد ایک موٹرسائیکل سوار نے 911 پر کال کی کہ اس نے ایک لڑکی کو گاڑی میں دیکھا ہے جو پریشان ہے۔شکایت کنندہ گاڑی کے پیچھے جا رہا تھا اور اس نے گاڑی میں ایک خاتون کو ہاتھ سے اشارہ کرتے ہوئے دیکھا۔ یہ اشارہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹک ٹاک’ پر گھریلو تشدد کی نشاندہی کیلئے استعمال ہوتا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ اس اشارے کا مطلب ’مجھے مدد کی ضرورت ہے‘‘ لیا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.