دلچسپ و عجیب

مالک نے بھینس کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا مگرکیوں؟

بابو اپنی بھینس کےہمراہ پولیس اسٹیشن جا پہنچے جہاں انہوں نےپولیس کو بتایا کہ میری بھینس پچھلے کئی دنوں سے دودھ نہیں دے رہی

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کےضلع بھینڈ میں مالک نےدودھ نہ دینےپراپنی ہی بھینس کےخلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے۔ رپورٹ کےمطابق ضلع بھینڈ سےتعلق رکھنےوالے 45 سالہ بابواپنی بھینس کےدودھ نہ دینےپرشدید پریشانی میں مبتلا تھے،گاؤں والوں کےمشورے پرانہوں نے اس پریشانی سے نکلنے کے لیے پولیس سے رجوع کیا۔

بابو اپنی بھینس کے ہمراہ پولیس اسٹیشن جا پہنچے جہاں انہوں نے پولیس کو بتایا کہ میری بھینس پچھلے کئی دنوں سے دودھ نہیں دے رہی، میں جب بھی دودھ نکالنے کی کوشش کرتا ہوں وہ مجھے مارنے کو آتی ہے، مجھے شبہ ہے کہ کسی نے میری بھینس پر جادو کروا دیا ہے۔ بابو کی بھینس کو پولیس اسٹیشن لے جانے کی ویڈیو بھارت میں سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی ہے۔ بھینس کے خلاف شکایت درج کروانے کے کچھ ہی دنوں بعد بھینس نے دوبارہ سے دودھ دینا شروع کردیا جس پر بابو پولیس اسٹیشن گئے اور پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.