دلچسپ و عجیب

ڈالرزکی بارش ہونے پرشہریوں میں بھگدڑ مچ گئی

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ڈالرزکی بارش دیکھ کرشہری خوش ہوگئے

ڈالرزکی بارش ہونے پرشہریوں میں بھگدڑ مچ گئی،لوگوں نےگاڑیوں سےاُترکرڈالروں کی بارش پرہاتھ صاف کیا، امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ڈالرزکی بارش دیکھ کرشہری خوش ہوگئےاورانہوں نےیہ بارش دیکھ کرپیسےلوٹنا بھی شروع کردیے۔ سوشل میڈیا پرایک ویڈیووائرل ہورہی ہےجس میں شہریوں کوسڑک سےخوشی خوشی پیسےجمع کرتےدیکھا جاسکتا ہے۔ کیلی فورنیا کے شہرسین دیاگومیں پسے لےجانیوالی ایک کیش وین سےڈالرزاچانک سڑک پرگرنا شروع ہوگئے۔

فوٹوزاینڈ ویڈیوزشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پرشیئرکی جانیوالی ایک ویڈیومیں مسافرسڑک سے نوٹ اٹھاتے ہوئے نظرآرہے ہیں جبکہ ویڈیومیں موجود خاتون لوگوں کی ویڈیوبناکران پرتبصرہ کرتی ہوئی نظرآرہی ہیں۔ خاتون کا کہنا تھا کہ سڑک پرڈالربکھرتےدیکھ کرہرکسی نے اپنی گاڑی روک لی اور مفت میں ڈالرز سمیٹنا شروع کردیے۔ ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہےکہ جس کے ہاتھ جتنےڈالرزآئے وہ اسےاٹھاکرچلتا بنا۔ پولیس نے واقعے کےبعد شہریوں کوڈالرزواپس لوٹانے کی وارننگ بھی دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.