دلچسپ و عجیب

30 ڈالر کی لاٹری نے امریکی شہری کروڑ پتی بنا دیا

امریکہ میں 30 ڈالر کی لاٹری خرید کر قسمت آزمائی کرنے والا شخص کروڑ پتی بن گیا۔

امریکہ کی ریاست میری لینڈ کے رہائشی نے پہلی مرتبہ اسکریچ کرنے والی لاٹری خریدی جس نے اس کی زندگی ہی بدل ڈالی اور وہ لاکھوں ڈالر کا مالک بن گیا۔

28 سالہ امریکی شہری نے لاٹری جیتنے کے بعد ایک انٹرویو میں کہا کہ میں نے متعدد لاٹریاں خریدیں اور چھوٹے چھوٹے انعام حاصل کیے اور پھر مجھے خیال آیا کہ کیوں نہ ان سب جیتی ہوئی رقم سے ایک بڑی لاٹری خریدی جائے۔انہوں نے کہا کہ میں نے انعامی رقم سے ہی دوبارہ لاٹریاں خرید لیں لیکن ان میں موجود 30 ڈالر کی لاٹری پر قسمت نہیں آزمائی تاہم مجھے اچانک خیال آیا کہ 30 ڈالر والی لاٹری پر قسمت نہیں آزمائی تو گھر جانے سے قبل کار میں بیٹھ کر لاٹری اسکریچ کی تو انعام نکل آیا۔

امریکی شہری کا کہنا تھا کہ میں سمجھا کہ شاید 10 ہزار ڈالر کی لاٹری نکلی ہے تاہم جب میں لاٹری کمپنی کے دفتر پہنچا تو ایک بار پھر اپنی جیتی ہوئی انعامی رقم پر نظر ڈالی تو مجھے یقین ہی نہیں آیا کہ میری انعامی رقم 10 ہزار ڈالر نہیں بلکہ ایک لاکھ ڈالر ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.