دلچسپ و عجیب

بھارتی شہری نے بیوی کو نیا "تاج محل” بنوا دیا

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں شوہر نے بیوی کیلئے تاج محل جیسا گھر تعمیر کروالیا۔

ریاست مدھیہ پردیش کے شہر برہان پور کے رہاشی آنند پراکاش نے اپنی بیوی منجوشا کیلئے چار بیڈروم پر مشتمل تاج محل جیسا گھر تعمیر کروادیا۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ  آنند پراکاش نے پہلے انجینئرز سے 80 فٹ اونچا گھر بنانے کا کہا لیکن اتنے اونچے گھر کی اجازت کی درخواست مسترد ہوگئی جس کے بعد انہوں نے تاج محل جیسا گھر بنانے کا فیصلہ کیا۔ یہ گھر تین سال کی مدت میں تعمیر ہوا اور انجینئرز  نے اسے تاج محل کی 3D تصویر کی بنیاد پر بنایا۔

کنسلٹنگ انجینئر کے مطابق یہ گھر 90 مربع میٹر میں میناروں کے ساتھ پھیلا ہوا ہے جبکہ اس کا بنیادی ڈھانچہ 60 مربع میٹر پر محیط ہے۔

اس کے علاوہ یہ گھر دو منزلوں پر4 بیڈ رومز پر مشتمل ہے جبکہ گھر میں ایک کچن، ایک لائبریری بھی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.